شہزاد سلیم تحصیل سینئر وائس پریذیڈنٹ قومی امن کونسل نامزد

جڑانوالہ(نامہ نگار) میاں شہزاد سیلم تحصیل سینئر وائس پریذیڈ نٹ قومی امن کونسل نامزد،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،تفصیلات کے مطا بق مرکزی چیئرمین قومی امن کونسل پاکستان چوہدری غلام مصطفی انصار ی نے میاں شہزاد سیلم کو تحصیل جڑانوا لہ سینئر وائس پریذیڈنٹ نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ موصوف قومی یکجہتی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں گئے اس موقع پر سینئر وائس پریذیڈنٹ قومی امن کمیٹی جڑانوالہ میاں شہزاد سیلم نے یقین داہانی کروائی کہ مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان چوہدری غلام مصطفی انصاری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اور اپنے فرائض منصبی ایمانداری کیساتھ سرانجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں