چھت گرنے سے خاتون جاں بحق،2افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خستہ حال مکان کی چھت گر گئی’ خاتون جاں بحق’ 2افراد شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق گیماں والا چوک ملت روڈ پر ایک خستہ حال گھر کی چھت کے اوپر پانی کی ٹینکی کا وزن زیادہ ہونے کے باعث اچانک کمرے کی چھت گر گئی، المناک واقعہ کے نتیجہ میں 28سالہ عائشہ عظیم ملبے تلے آکر جاں بحق ہو گئی جبکہ 40سالہ اشفاق اور 45سالہ شکیلہ بی بی زخمی ہو گئی۔ مکان کی چھت گرنے کے المناک واقعہ پر خاتون کی ہلاکت اور 2افراد کے زخمی ہونے پر اہلخانہ شدت غم سے نڈھال’ علاقہ کی فضاء سوگوار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں