حالات کے ستائے نوجوان کی زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان کی زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سٹی ہائوسنگ کالونی نمبر2 کا رہائشی فیصل جو کہ الیکٹریشن کا کام کرتا تھا، اس نے حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں