کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے پریس کلب کمالیہ کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پریس کلب کمالیہ کے نمائندہ وفد میں رانا اسرار احمد خاں، محمد حسین، عابد امجد، سعید، حاجی محمد ارشد، عبداللہ رحمانی، خرم راجپوت اور محبوب نذیر شامل تھے ۔ ملاقات میں کمالیہ شہر کو درپیش مسائل، صحافی برادر ی کو پیش آنے والی مشکلات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے صحافیوں کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان مضبوط رابطہ عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔پریس کلب کمالیہ کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی انتظامیہ اور صحافی برادری کے درمیان تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔




