کمالیہ(نامہ نگار)جماعت اہلسنت پاکستا ن تحصیل کمالیہ کے عہدیداروں کے چنا کے سلسلے میں ایک بھرپور کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی امیر جماعت اہلسنت الحاج مولانا محمد عبداللہ چشتی نے کی۔ کنونشن میں علاقہ بھر سے علمائے کرا م، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔کنونشن کے دوران جماعت اہلسنت تحصیل کمالیہ اور سٹی کمالیہ کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تحصیل کمالیہ کے لیے علامہ حامد حسن چشتی خطیب جامع مسجد نوری فاضل دیوان کمالیہ کو متفقہ طور پر تحصیل امیر منتخب کیا گیا، جبکہ نائب امیر کے طور پر علامہ قاری عبدالستار فریدی، ناظم اعلی علامہ مفتی محمد رمضان فرید قصوری، نائب ناظم علامہ مفتی ماجد الہی قادری رضوی، ناظم مالیات علامہ مفتی زین العابدین فریدی، ناظم نشر و اشاعت علامہ قاری محسن رضا قادری، ناظم تبلیغ علامہ رجب علی عاصم اور ناظم خدمتِ خلق علامہ مفتی حسنین گولڑوی کو منتخب کیا گیا۔اسی طرح سٹی کمالیہ کے عہدیداروں میں علامہ محمد اویس قادری کو سٹی امیر، علامہ محمد سلیم اعوان کو نائب امیر، ناظم اعلی علامہ مفتی بشارت علی رضوی، نائب ناظم علامہ مفتی محمد ساجد رضوی، ناظم مالیات علامہ شاہد اقبال قصوری، ناظم نشر و اشاعت علامہ محمد عمر سلیمان مدنی، ناظم تعلیم و تبلیغ علامہ قاری اللہ دتہ فریدی اور ناظم خدمتِ خلق علامہ حافظ محمد حماد حمزہ فریدی کو منتخب کیا گیا۔نومنتخب عہدیداروں سے ضلعی امیر جماعت اہلسنت الحاج مولانا محمد عبداللہ چشتی نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر دینِ اسلام کی سربلندی، ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔




