عالمی شہرت یافتہ پلیئر سکندر رضا کا ووسٹر شائر کائونٹی سے معاہدہ

لاہور (سپورٹس نیوز) زمبابوے کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے رواں برس وٹیلیٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے برطانوی کائونٹی وورسٹرشائر سے معاہدہ کر لیا۔ کائونٹی کلب نے اپنی ویب سائٹ میں جس میں بتایا گیا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے انتہائی ماہر آل رانڈر اس ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل ہونے والے دوسرے اوور سیز کھلاڑی ہیں۔ ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا کہ سکندر رضا اپنے 19 سالہ پروفیشنل کیریئر میں دنیا بھر کی لیگز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آف سپننگ آل رانڈر آئی پی ایل، سی پی ایل، پی ایس ایل اور ایس اے 20 کے علاوہ دی ہنڈرڈ میں مانچسٹر اوریجنلز کا حصہ رہ چکے ہیں۔واضح رہے بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے نے ان کی قیادت میں گروپ سٹیج پر عالمی نمبر دو آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں