بینکاک (سپورٹس نیوز)ہونڈا ایل پی جی ایاوپن گالف ٹورنامنٹ 19 فروری سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگا ۔ ایل پی جی اے ٹور کے زیر اہتمام رواں ماہ تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے چونبوری میں شیڈول گالف ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی ۔




