ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے پراتیک سمیتا پاٹل کے ساتھ جذباتی ویڈیو جاری کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں 75 سالہ شبانہ اعظمی اور 39 سالہ پراتیک کو فلم کے سیٹ پر گلے ملتے دکھایا گیا ہے، اس فلم کی دائریکشن وکاس کھنہ دے رہے ہیں۔ پراتیک آنجہانی اداکارہ سمیتا پاٹل اور اداکار و سیاستدان راج ببر کے صاحبزادے ہیں، اداکار کی والدہ کی موت 31 سال کی عمر میں 1986 میں ہوئی تھی۔ویڈیو میں شبانہ اعظمی نے کہا کہ مجھے پراتیک کو گلے لگانے کے لیے 25 سال انتظار کرنا پڑا، یقین ہے سمیتا پاٹل آج ہمیں دیکھ رہی ہے، اداکار نے لیجنڈ اداکارہ کی بات کی تائید کی۔




