فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وارث پورہ میں زہریلی چائے پینے سے 6افراد کی حالت بگڑ گئی، مذکورہ افراد نصرت فتح علی خان اور سول ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق وارث پورہ کے علاقہ میں ایک شادی والے گھر میں چائے بنائی گئی جس میں چھپکلی گر گئی جس کا گھر والوں کو علم نہ ہو سکا اور چائے پینے سے حسنین اور نبیل وغیرہ سمیت6افراد کی حالت غیر ہو گئی، زہریلی چائے پینے سے جن افراد کی حالت غیر ہوئی انہیں نصرت فتح علی خان اور سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹرو ںکی جانب سے ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔




