ڈائٹ پلان میں کی جانیوالی بڑی غلطیوں کی نشاندہی

لاہور( بیو رو چیف ) بہت سے لوگ اپنے زائد وزن یا موٹاپے پر قابو پانے کیلئے مختلف ڈائٹ پلان مرتب کرتے ہیں لیکن کم علمی یا نادانی میں بہت سی غلطیاں کرکے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پاتے۔ ڈائٹنگ صرف اس لیے نہ کی جائے کہ آپ کا وزن کم ہوجائے گا بلکہ کھانا کھانے کا مقصد بھرپور غذائیت اور طاقت فراہم کرنے والی غذا ہونی چاہیے۔ اگر آپ اچھی غذا کھاتے ہیں تو اس سے آپ کی اسکن گلو کرتی ہے، بال اچھے ہوتے ہیں جسمانی نظام بہتر کام کرتا ہے۔یاد رہے کہ شوبز شخصیات اپنی خوبصورتی اور جاذبیت کو برقرار رکھنے کیلئے ہر طرح کے جتن کرتی ہیں، اداکاراؤں کا ڈائٹ پلان عام طور پر متوازن اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، جس میں پروٹین، فائبر اور ضروری وٹامنز پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔عام طور پرڈائٹ پلان میں کی جانے والی بڑی غلطیوں میں بہت کم کھانا،بھوکا رہنا، متوازن غذا ،پروٹین، فائبرکو نظر انداز کرنا، پانی کا کم استعمال اور مسلسل ورزش نہ کرنا شامل ہیں۔فوری نتائج نہ ملنے کی صورت میں ڈائٹنگ چھوڑ دینا، نیند کی کمی اور چکنائی سے مکمل پرہیز نہ کرنا بھی وزن کم نہ ہونے کی بڑی وجوہات ہیں جو میٹابولزم کو سست اور پٹھوں کو کمزور کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں