فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آ نکھ کاعلاج ان کا حق ہے وہ جہاں سے چاہتے ہیں انہیں سہولت ملنی چاہئے سیاست اورمخالفت اپنی جگہ مگراخلاقی طورپران کی خواہش کے مطابق علاج کروانیکی ضرورت ہے-انہوں نے پی ٹی آئی کے ارکان کو بھی تجویزدی کہ وہ آ نکھ کے نام پر سیاست نہ کریں حکومت کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کریں پاکستان احتجاجی مظاہروں کامتحمل نہیں ہے -انہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے غریب عوام کے لیے رمضان المبارک میں 38ارب اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے 40ارب روپے مختص کرنے کے فیصلے کو عوام دوستی قراردیااور کہاکہ مہنگائی کے دورمیں غریب عوام کوعیدکی خوشیوں میں شامل کرنااخلاقی تقاضاہے- انہوں نے وزیراعظم سے بجلی کے بلوں میں فکسڈ رقم بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔




