ن لیگ دھرنے والی نہیں کام کرنیوالی جماعت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن دھرنے وا لی نہیں کام کرنے والی جماعت ہے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے لیے حکومت نے ہرقسم کی پیشکش کی ہے اس کے باوجودپارلیمنٹ میں تماشے لگانے کی کیاضرورت ہے ؟ انکاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملک کی بہتری اورلاکھوں غریب خاندانوں کوہرسطح پرریلیف دے رہی ہے رمضان المبارک میں وزیراعظم کی طرف سے 13ہزارروپے فی خاندان جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے رمضان نگہبان اے ٹی ایم کارڈکااجرا عوام دوستی کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے پونے چارسالہ اقتدار پر غورکرے جس میں عوام ریلیف نہیں تکلیف دی گئی-ریلیف 13سال سے کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے مگر عوام مشکلات کا شکار ہیں-انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 2سال میں ترقیاتی منصوبوں اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں تاریخ رقم کی ہے وہ اپنے والد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق کام کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں