سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیم عباس کلاچی

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایس پی انویسٹیگیشن سیلم عباس کلاچی نے جڑانوالہ ایس پی دفتر میں ایس پی حافظ امتیاز،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ طاہر صدیق، تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کی اور ہدایت جار ی کی کہ جرائم کی روک تھام کیلئے گشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کئے جائیں اور عدالتوں میں مقدما ت کی مثر پیروی کیلئے گواہان کی حاضری کو یقینی بنا ئیں مذکور نے مزید کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث و مطلو ب اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے سینئر افسران سنگین مقدمات اور ایم مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں جبکہ بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ سے ملزمان کی سزا یابی کو یقینی بنائیں مذکور نے مزید کہا کہ تھانوں میں مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تھانہ میں آنیوالے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں انہوں نے رمضان المبارک میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں