قرآن کریم علوم و فنون کا سمندر ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جامع مسجد غفور نسیم عبداللہ گارڈن میںجامعہ سلفیہ کے زیراہتمام تقریبِ تحفیظِ قرآنِ کریم سے چودھری محمد یسین ظفرنے خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن مجید اگرچہ عربی زبان میں ہے مگر اللہ رب العزت نے تمام زبانوں کے رنگ اور حسن قرآن مجید میں سمو دیے ہیں اس لیے کوشش کی جائے کہ مختلف زانوں پر بھی دسترس حاصل ہو طلبا صرف قرآن کے قاری یا حافظ نہیں بلکہ قرآن کا عالم بنیں قرآن کو اس کے تمام علوم و فنون کے ساتھ سمجھا اور سیکھا جائے قرآن مجید میں اللہ نے آسمانی و زمینی تخلیق کی نشانیوں کو بیان فرمایا ہے قرآن علوم و فنون کا سمندر ہے اور کائنات کی تمام زبانوں، ثقافت و روایات اور فلسفہ و حکمت کا خلاصہ ہے قرآن کا یہ اعجاز ہے کہ اس کا کائنات کے کسی بھی حصہ میں آباد کوئی قاری تلاوت کرے تو اسے اس کے الفاظ اور تعلیمات اجنبی نہیں لگیں گے قرآن وسعت نظر پیدا کرتا ہے انہوں نے نظامت تربیت اور تحفیظ القرآن کے اساتذہ کی محنت کو بھی سراہااورتمام طلبہ ، اساتذہ اور والدین کو مبارک باد پیش کی قاری فرھان رمضان نے کہا جامع مسجد غفور نسیم ایک عظیم دینی یادگار ہے الحمدللہ اس مقام پر ایک خوبصورت مسجد کے ساتھ ایک خوبصورت اور فعال حفظ کا ادارہ قائم ہے جہاں خالصتا رضائے الہی کے لیے حفظ کا اہتمام کیا جاتا ہے طلبہ کے لیے تعلیم، رہائش، خوراک اور ادویات مکمل طور پر مفت ہیں اور کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جاتی آج الحمداللہ سینکڑوں طلبہد مختلف میدانوں میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں