آٹے کی قیمت بڑھنا حکومتی کارکردگی پرسوالیہ نشان

فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ،جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھارانے آٹے کی قیمتو ں میںہوش ربااضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتو ں میں بے لگام اضافہ صوبائی حکومت کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، آٹے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کے باعث عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔مہنگائی کا بوجھ براہِ راست عوام پر پڑ رہا ہے۔مہنگائی کے اس نئے طوفان نے شہریوں، خصوصاً غریب اور متوسط طبقے کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے بڑے پیمانے پر گندم ذخیرہ کر لی جو اب من مانے نرخوں پر مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں