سوئی نادرن کاRLNG کنکشن کا کوٹہ ختم

لاہور(بیورو چیف)سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام نے اعلان کیا ہے کہ گیس کا آر ایل این جی کنکشن کا کوٹہ ختم ہوگیا ۔حکام کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں مالی سال 1لاکھ 61ہزار نئے گیس کنکشنز کا کوٹہ منظور کیا تھا ۔ آر ایل این جی کا منظور شدہ کوٹہ فروری میں ختم ہو گیا جسکے باعث 30جون 2026ء تک اب مزید ارجنٹ آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی ممکن نہیں۔سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کے مطابق نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستوں کی تعداد ساڑھے 6لاکھ سے زائد تھی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر آر ایل این جی کنکشن فراہم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں