جیپ ریلی حادثہ، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر

بہاولپور(نامہ نگار)چولستان جیپ ریلی حادثے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی۔چولستان جیپ ریلی کے دوران حادثہ ریسر فیصل شادی خیل کی جیپ نمبر 112سے پیش آیا، پولیس کی مدعیت میں ریسر فیصل شادی خیل کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخوا ست دائر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق درخواست تھانہ مروٹ میں جمع کرا دی گئی، حادثہ قلعہ جام گڑھ، اک والا ٹوبہ کے قریب پیش آیا۔درخواست کے متن کے مطابق ڈرائیور کی غفلت کے باعث جیپ ٹریک سے اتر کر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار پر چڑھ دوڑی، مرحوم اے ایس آئی محمد بشیر شہر فرید تھانے میں تعینات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں