فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہدمحمود قاسمی نے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہیں، مدارس، اور خانقاہیں امن و سلامتی کے مراکز ہیں۔ سجدہ میں نمازیوں پر حملہ آور انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ ایسی خون ریز کاروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے مترادف ہیں۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں اور ملک میں بے گناہ انسانیت کے قتل عام میں ملوث عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔ مزید ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رمضان کی آمد آمد ہے ملک بھر کی تمام مساجد، امام بارگاہوں، مدارس اور مقتدر علماء کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے۔




