اسلام آباد(بیورو چیف)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی والوں نے پہلے مشہور کیا خدانخواستہ بانی پی ٹی آئی کا انتقال ہوگیا ہے، پھر وہ زندہ ہوگئے، کیا یہ خبر ہم پھیلا رہے ہیں کہ وہ بینائی سے بھی محروم ہو گئے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جب نواز شریف علاج کیلئے باہر گئے تو پی ٹی آئی والے انہیں مفرور مجرم کہتے تھے، اڈیالہ جیل کا ریکارڈ چیک کریں، کیا نواز شریف کو 6کمروں کی سہولت تھی؟ یہاں ڈرائنگ روم، کچن، کمرے، گارڈن اور لائبریری بھی ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ ہمارے اور آپ کے اخلاق میں زمین آسمان کا فرق ہے۔




