کسی بائولر کے رکنے اور سائیڈ یافرنٹ آرم سے کوئی فرق نہیں پڑتا’ محمد حفیظ

لاہور(سپورٹس نیوز)سابق کپتان محمد حفیظ نے اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بولر کے رکنے اور سائیڈ یا فرنٹ آرم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک انٹرویومیں سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ کسی بولر کے رکنے اور سائیڈ یا فرنٹ آرم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ قوانین یہ ہیں کہ اگر ریلیز پوائنٹ تک بولنگ ایکشن 15 ڈگری اوپر ہے تو یہ ٹھیک نہیں، اگر اس طرح ہوتا تو پھر ملنگا اور پتھیرانا تو بولنگ ہی نہیں کرسکتے تھے۔محمد حفیظ نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمارے مداحوں کو لوگ بتا نہیں پارہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے ایشون کو کھیلا تھا جو رکتے تھے جس کی وجہ سے میری پوزیشن متاثر ہورہی تھی لیکن یہ بولنگ ایکشن غیرقانونی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹرز کے لیے تھوڑا سا مشکل ہے لیکن ان کا بولنگ ایکشن بالکل درست ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ ہائی آرم یا سائیڈ آرم ہونے سے کوئی فرق نہیں ہے، 2014 کے قوانین کے مطابق اگر 15 ڈگری سے زیادہ بولنگ کرنا غیرقانونی ہے لیکن مجھے لگتا کہ ان کے بولنگ ایکشن کو مسئلہ نہیں بنانا چایے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ہی بولرز کو روکتے رہیں گے تو کرکٹ کی خوبصورت خراب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں