کوئنٹن ڈی کوک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں تاریخ رقم کر دی

کولمبو (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ٹی 20ورلڈ کپ 2026 میں تاریخ رقم کردی ہے۔ 33سالہ کوئنٹن ڈی کوک نے 2014 سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ کھیل رہے ہیں، انہوں نے اب تک 30 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے اور وکٹ کے پیچھے 33 شکار کیے ہیں۔یہ کارنامہ ڈی کوک کی مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں مہارت اور مستقل مزاجی کا اظہار ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عالمی سطح کے بہترین وکٹ کیپر ہیں۔انہوں نے وکٹ کے پیچھے 26 کیچ پکڑے اور 7 بیٹر کو اسٹمپ آوٹ کیا ہے۔یہ اعزاز آج سے پہلے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نام تھا، جنہوں نے وکٹ کے پیچھے 32 شکار کیے تھے، جن میں 21 کیچ اور11اسٹمپ آوٹ شامل ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کے پاس تھا، جنہوں نے 30 میچز میں اتنے ہی بیٹرز کو وکٹ کے پیچھے شکار کیا تھا، انہوں نے 12 کیچز پکڑے اور18بیٹر کو اسٹمپ آوٹ کیا۔میچ کی خاص بات یہ بھی رہی کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی اسکورننگ میچ رہا، دونوں ٹیموں نے ملکر353 رنز بنائے ،جو الگ نیا ریکارڈ ہے شائقین کرکٹ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے اس مقابلے میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں