جیپ ریلی’ جیپ کی ٹکر سے پولیس آفیسر جاں بحق

چشتیاں(سپورٹس نیوز)چولستان جیپ ریلی کے دوران ایک تیز رفتار ریسر جیپ توازن برقرار نہ رکھ سکنے پر جیپ کے ٹکرسے ڈیوٹی دینے والاپولیس آفیسرجاں بحق ہوگیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد بشیر ولد کرم خان سکنہ ریاض کالونی ہارو ن آبادجیپ ریلی کے ٹریک کے کنارے ڈیوٹی دے رہاتھا کہ ایک تیزرفتار ریسر جیب نے بے قابو ہو کر اے ایس آئی محمد بشیر کو ٹکر ماردی جس کی بنا پر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122کے عملہ نے چند منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمی اے ایس آئی کا طبی معائنہ کیا تاہم وہ شدیدزخموں کی وجہ سے جاں بحق ہوچکا تھاتاہم انہوں نے مرحوم کی میت کو تحصیل ہسپتال فورٹ عباس منتقل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او کی ہدایت پرانتظامیہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں