بدر میانداد کایوم پیدائش 17 فروری کو منایا جائیگا

لاہور (شوبز نیوز) فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے و شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال کایوم پیدائش17 فروری کو منایا جائے گا۔ بدر میانداد قوال17 فروری 1962کو پاکپتن میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والدین نے قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے رہائش اختیار کی تھی۔ان کا گھرانہ کئی سو سالوں سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔ انہوں نے 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جبکہ ان کے 150سے زیادہ البمزنے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔ بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کیلئے بھی منتخب کئے گئے ان کے گانوں نے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں