پروڈیوسر نے اداکارہ سیمی خان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ سیمی خان پر پرڈیوسر ندیم بھٹی نے ایف آئی آر درج کرا دی ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیمی خان نے ڈراموں میں کام کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے لئے جو واپس نہیں کئے ۔ایک سال سے نہ رقم واپس کی نہ ڈرامے میں کام کیا ۔تھانہ شاہدرہ میں اداکارہ سیمی خان پر دفعہ 406کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ سیمی خان کی تلاش میں پولیس نے ان کی رہائشگاہ چھاپہ مارا لیکن سیمی خان وہاں موجود نہیں تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں