لکڑیوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، 3محنت کش جاں بحق

بہاولنگر(نامہ نگار)بہاولنگر میں لکڑیوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے باعث مزدور لکڑیوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب گئے۔تینوں مزدوروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت محمد مقصود، محمد اقبال اور عابد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں