5سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ،ملزم گرفتار

مکوآنہ(نامہ نگار) کرائے دار کی پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش’ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کھڑریانوالہ غوثیہ کالونی کے رہائشی محمد عرفان نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا مکان کا اوپر والا حصہ نثار احمدساکن 324ج ب کو کرائے پر دیا تھا گزشتہ روز میری بیٹی پانچ سالہ زینب کو چیز کے بہانے اوپر بلایا اور زیادتی کی کوشش کی بچی کے رونے پر وہ بھاگ گیا اطلاع پر ایس ایچ او ریاض اٹھوال موقع پر پہنچ گیا اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں