اوباش افراد کی حاملہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

لاہور(بیورو چیف ) کاہنہ کے علاقے میں اوباشوں نے حاملہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون 7 ماہ کی حاملہ تھی اور نجی کیٹرنگ کمپنی کے ساتھ بطور ویٹر منسلک تھی ،کیٹرنگ کمپنی مالک نے بہانے سے خاتون کو ڈیفنس روڈ پر واقع نجی سوسائٹی کے ایک گھر بلایا ،ملزم نے اپنے ساتھی سے مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ ایس پی ماڈل ٹائون کے مطابق ایک ملزم خاتون کو زیادتی سے منع کرنے پر تھپڑ بھی مارتا رہا۔ملزمان عباس اور اعظم کے خلاف تھانہ کاہنہ میں دفعہ375A کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے جنڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں