نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

لاہور(بیورو چیف)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے سروس ڈلیوری اسٹینڈرڈ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طے کئے گئے ہیں،آپ مضبوط ہوں گئے تو ہیلتھ سسٹم کامیاب ہو گا،مریم نواز ہیلتھ کلینک آوٹ سورسنگ جیسے اقدامات کا مقصد ڈاکٹرز کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے،.عطائیت کے خلاف اقدامات ہماری فہرست میں ٹاپ پر ہے،قانون لا رہے ہیں کہ نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک فروخت نہیں کی جا سکے گیـخواجہ عمران نذیر نے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام 35 سالانہ ڈاکٹرزکون میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ـصوبائی وزیر صحت و آبادی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب میری فیملی ہیں آپ کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داریوں میں شامل ہےـعوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں فیملی میدیسن فزیشنز کا اہم کردار ہےـہم سب کی پہلی ترجیح عوام کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانا ہےـ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ خود ساختہ تبدیلی سرکار نے پینسٹھ ہزار سے زائد ڈاکٹرز کو بے روزگار کیاـڈاکٹرز کا بیرون ملک جا کر زرمبادلہ پاکستان بھیجنا ملک کی خدمت ہے ،یہ برین ڈرین نہیںـہم نے ڈاکٹروں کی بہتری کے لئے اقدامات کئےـآنے والے چند دنوں میں آپ کے لئے خوشخبریاں ہیںـحکومت ڈاکٹرز اور نرسز کو بیرون ملک ملازمت کے لئے بھجوائیںگیـیہ ڈاکٹرز اور نرسز وہاں ہمارے برینڈ ایمبیسیڈر ہوں گے، زر مبادلہ پاکستان بجھوا کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گےـ صوبائی وزیر صحت و آبادی نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ڈاکٹرز کی تنخواہ سن کر انتہائی افسوس ہواـمیں نے ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیوموں کو خط لکھ کر اس طرف ان کی توجہ دلوائیـبنیان الموصوص کی کامیابی سے دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہےـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں