غلہ منڈی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم نے ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں کے اعزاز میں اپنے ڈیرے پر ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا’ تقریب میں سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ چوہدری کاشف گجر’ گروپ لیڈر رانا ایوب منج’ چوہدری عامر بشیر گجر’ چوہدری محمود رحمانی’ حاجی محمد عابد’ شمس الرحمن چھما ‘ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی سینئر نائب صدر حاجی محمد سعید’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جوائنٹ سیکرٹری محمد عبیداللہ’ فنانس سیکرٹری فرحان حیدر اور سیکرٹری نشرواشاعت رانا کلیم اللہ خاںکے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رانا احمد شہریار خاںایم پی اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں میگا پروجیکٹ لگا رہی ہے’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام شروع ہیں جن کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے’ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ لوگوںکا کوئی مسئلہ حل کئے بغیر نہیں رہے گا’ آپ کے تمام مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہوں گے’ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان انجمن تاجران غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ گروپ لیڈر رانا ایوب منج’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی نے غلہ منڈی کے مسائل سے رانا احمد شہریار خاں کو آگاہ کیا’ انہوں نے بتایا کہ غلہ منڈی میں ڈویلپمنٹ کے کام سست روی کا شکار ہیں خاص طور پر پھڑیا مارکیٹ میں سیوریج ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہلکی سی بارش ہونے پر وہاں گندے پانی کے جوہڑ لگ جاتے ہیں’ آپ DG پامرا اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سے کہیں کہ وہ غلہ منڈی کے مسائل کو فل الفور حل کروائیں’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ چوہدری کاشف گجر’ چوہدری عامر بشیر گجر و دیگر مقررین نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں رانا ثناء اللہ خاں اور رانا احمد شہریار خاں کی صورت میں جرات مند قیادت ملی ہے’ رانا ثناء اللہ خاں وفا’ دلیری اور شجاعت کا استعارہ ہے’ انہوں نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے’ انہوں نے فیصل آباد بھر میں ترقیاتی کاموں کے جو جال بچھائے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں’ کارپٹ روڈز’کالج اور یونیورسٹیوں کی تعمیر’ ہسپتال میں مفت ادویات کا انتظام اور بے شمار خدمت خلق کے کام ان کے نام پر ہیں’ اب ان کے فرزند رانا احمد شہریار خاں بھی وہی خدمت خلق کا جذبہ لے کر میدان میں اترے ہیں’ ہمیں امید ہے کہ وہ بھی اپنے والد محترم کی طرح عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوامی خدمت کی تاریخ رقم کریں گے’ ہمارا تمام تر تعاون ان کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں