رمضان المبارک خدمت خلق کا درس دیتا ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد ہم سب کے لئے رحمتوں ‘ برکتوں اور مغفرت کا پیغام لیکر آتی ہے ۔ رمضان المبارک ہمیں ایثار ‘ ہمدردی اور خدمت خلق کا درس دیتا ہے ۔ معاشرے کے صا حب حیثیت افراد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مستحق ‘ نادار اور سفید پوش خاندا نوں کا خصوصی خیال رکھیں ۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی جیسے منفی رجحانات نہ صرف معاشرتی برائی ہے بلکہ رمضان المبارک کے تقدس کے بھی منافی ہے ۔ انتظامیہ کو بھی چاہئے کہ وہ بازاروں کی نگرانی موثر بنائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں