جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 16لاکھ 80ہزار روپے مالیت بجلی کی سرکاری تاروں کی چوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر 2جھمرہ عدیل یاسین نے 10فروری کو تھانہ کھرڑیانوالہ میں مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم افراد نے نیو واپڈا سٹی فیڈر بحدقبہ مین روڈ سے 1400میٹر لمبی واپڈا کی سرکاری تار مالیت 16 لاکھ 80 ہزار روپے چوری کر لی ہے اندراج مقدمہ کے بعد ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی تار چوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ عمران کو اسکے ساتھیوں خرم،عرفان، شہروز اور تنظیم سمیت حراست میں لے لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑا جانیوالا گروہ بجلی تاروں کی چوری میں ملوث ہے ایسے افراد کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پکڑا جانیوالے گروہ کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں گئے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے پکڑے جانیوالے گروہ کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




