صفدر آباد میں گرانفروشوں کا راج، شہری پریشان

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر میںمہنگائی کا راج ، شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی۔صفدرآباد کے بازارو ں میںمہنگائی نے ڈیرے ڈالنا شروع کر دیئے، کھا نے پینے کی اشیاء کے نرخوں میںاضافہ کرنا اس قوم کا پرانا وطیرہ ہے۔شہریوں کی نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ سے بات چیت۔مارکیٹوں میں چل پھر کر اشیائے خوردونوش کے بارے میںلوگوں کی رائے سے پتہ چلا کہ کھانے پینے کی چیزوں کے دام میں اضافہ رمضان شریف کی آمد ،،،،،ہمارے ملک کا یہ المیہ ہے کہ جب بھی کوئی اسلامی تہوار یا رمضان المبارک کا مہینہ آتا ہے تو لوگ چیزیںمہنگی کر دیتے ہیں۔یہ ہماری پہچان بن چکی ہے کہ ہم ان مواقع پر عوام کی کھال ہی اتار دیتے ہیں۔ایک شہری نے کہا کہ ،،،چند دنوں بعد ایک ایسا مہینہ(رمضان شریف) آرہا ہے کہ مسلمان 50 روپے کی چیز 200 روپے میں بیچ کر مسجد کی طرف بھاگے گاکہ جماعت نہ رہ جائے۔ہر بندہ دوسرے کی چمڑی اتارنے کی فکر کرتا نظر آئے گا مگر کسی سرکاری افسر کو چمڑی اتارنے والا نظر نہیں آئے گا۔فروٹ کے ریٹ تو پہلے ہی غریب کی پہنچ سے دور تھے اب مزید دور ہو جائیں گے۔ہر مسلمان کے گھر میںیہ فکر ہوتی ہے کہ روزہ افطار کرنے کے لئے فروٹ ہو مگر ،،،،؟انتظامیہ کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی۔مہنگائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں