مساجد،امام بارگاہوں کے منتظمین سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال رکھیں

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ سٹی عاطف کچھی نے ممبران امن کمیٹی میاں وسیم طارق ، مہر اسلم،چوہدری حبیب اللہ عطار،میاں وقاص خالد، حاجی عبدالرزاق،سید تطہیر حسین نقوی و دیگران کیساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کی اور رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف تجاویز پر مشاورت کی اور کہا کہ رمضان المبارک برکتوں رحمتوں والا مہینہ ہے رمضان المبارک ہمیں صبر و محبت اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ہمیں آخرت کی تیاری رکھنی چاہیے مذکور کا مزید کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ممبران امن کمیٹی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے رمضان المبارک میں سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے پولیس کے جوانوں کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہے تمام مساجد امام بارگاہوں کے باہر پولیس کے چاک و چوبند جوان اپنے فرائض ادا کریں گئے حالیہ دہشت گردی کی لہر انتہائی افسوناک امر ہے دہشت گردوں کا دی۔ اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ایسے لوگ گمراہ ہو چکے ہیں افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز پولیس کے جوان ملک پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ مذکور نے مزید کہا کہ مساجد امام بارگاہوں کے منتظمین سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال رکھیں اور دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں کیساتھ تعاون کریں کسی کو بھی ماہ صیام میں شرانگیزی اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ملاقات کے دوران ممبران امن کمیٹی نے ایس ایچ او تھانہ سٹی عاطف کچھی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے تعاون کی یقین داہانی کروائی ملاقات کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں