پیر محل میں بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ تیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحصیل پیر محل میں میونسپل سروسز کی بحالی، شہر کی بیوٹیفیکیشن اور ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے تحصیل پیر محل میں جاری گرینڈ صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاطمہ سلیم بھی ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے اے سی آفس چوک میں جاری بیوٹیفیکیشن کے کام کا جائزہ لیا اور کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس دوران دیواروں پر وال آرٹ کا کام بھی جاری تھا۔انہوں نے بے نظیر پارک کا دورہ کیا، پارک کی بحالی اور صفائی کے اقدامات کا جائزہ لیا، مزید ضروری ہدایات دیں اور پارک میں صفائی کے لیے مستقل میکنزم بنانے اور اس کی حفاظت کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز کالج روڈ، پیر محل پر جاری صفائی آپریشن، بی بلاک زیر تعمیر چلڈرن پارک، سپورٹس کمپلیکس اور زیر تعمیر پیرا فورس آفس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا، اور تمام کام جلد مکمل کرنیکی ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں