مریضوں اور انکے لواحقین سے کسی صورت پارکنگ فیس وصولی نہ کی جائے

سرگودھا(بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شر یف کی ہدایات پر صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں فری پارکنگ اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ( ڈی ایچ کیو) کا تفصیلی دورہ کیا۔ کمشنر نے ہسپتال کے مین روڈ کوریڈور میں فری پارکنگ انتظامات کا جائزہ لیا اور واضح ہدایت کی کہ مریضوں اور ان کے لواحقین سے کسی صورت پارکنگ فیس وصول نہ کی جائے۔ انہوں نے آئی سی یو، ڈائلسز یونٹ، ڈائیلسز و بچہ وارڈ، میڈیسن اسٹور اور گورنمنٹ اسکول آف ہیلتھ سائنسز کا بھی معائنہ کیا۔ کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور ادویات کی دستیابی و معیار سے متعلق رائے لی۔ ہسپتال میں صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خواجہ سہیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے نصب آکسیجن پلانٹ کو فعال بنانے کے لیے واپڈا کنکشن لگایا جا رہا ہے۔ پلانٹ کے فعال ہونے سے ہسپتال سالانہ 25 سے 30 کروڑ روپے کی بچت کے ساتھ وافر مقدار میں آکسیجن خود پیدا کر سکے گا۔ کمشنر کو مزید بتایا گیا کہ ڈائلسز یونٹ میں روزانہ تقریباً 80 مریضوں کا چار شفٹوں میں مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ کمشنر نے او پی ڈی کا بھی دورہ کیا جہاں مرد و خواتین مریضوں کیلئیعلیحدہ انتظامات اور میرٹ کو یقینی بنانیکی ہدایت کی گئی۔ میڈیسن اسٹور میں ادویات کو چیک لسٹ کے مطابق چیک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں