گندم میں مٹی ملانے کا معاملہ،17مزدور گرفتار،2فرار

ٹنڈوالہ یار(بیورو چیف)ٹنڈوالہ یار میں سرکاری گودام میں گندم میں ریت اور مٹی کی ملاوٹ کا معاملہ 17مزدور گرفتار دو فرار، گودام سیل انتظامیہ کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے جس میں گندم میں مٹی اور ریت کی ملاوٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے گرفتار ملزمان کا تعلق لاڑکانہ شھداد کوٹ قمبر و دیگر علاقوں سے ہے ٹنڈوالہیار سرکاری گودام میں گندم میں مبینہ طور پر بجری اور مٹی ملانے کے سنگین معاملے کا انکشاف ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 17مزدوروں کو گرفتار کر لیا اور متعلقہ گودام کو سیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفی لغاری، نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عوام اور چکی مالکان کی جانب سے بجری ملی گندم سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ان شکایات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ گودام کی خفیہ نگرانی شروع کر رکھی تھی۔انہوں نے بتایا کہ گودام کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی تھی اور جیسے ہی گندم میں ملاوٹ کی مصدقہ اطلاع ملی تو انتظامیہ اور پولیس نے فوری طور پر مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران لاڑکانہ سے بلائے گئے 17 پرائیویٹ مزدوروں کو رنگے ہاتھوں گندم میں بجری اور مٹی ملاتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں