دنیا بھر میں تقریباً 1.23ملین افراد ٹی بی کے باعث ہلاک

لاہور(بیورو چیف)عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024میں دنیا بھر میں تقریباً 1.23ملین افراد تپ دق (ٹی بی) کے باعث ہلاک ہوئے اور تقریباً 10.7ملین نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے صرف آٹھ ممالک نے مجموعی عالمی کیسز کا دو تہائی حصہ بنایا جس میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تپ دق کے کیسز کا عالمی حصہ تقریباً 6.3فیصد ہے، دیگر ممالک میں بھارت، انڈونیشیا، فلپائن، چین، نائیجیریا، کانگو جمہوریہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت تقریباً 25فیصد، انڈونیشیا ئ10فیصد، فلپائن 6.8 فیصد، چین 6.5فیصد، پاکستان 6.3فیصد، نائیجیریا 4.8فیصد، کانگو جمہوریہ 3.9فیصد اور بنگلہ دیش 3.6فیصدشامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں