ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے مختلف کالجز،یونیورسٹیز کا دورہ

لاہور (بیوروچیف) ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور میں ایچی سن کالج، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکی طلبا اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشستوں کااہتمام کیاگیا،نشست کے دوران قومی سلامتی ، نوجوانوں کے کردار،جدیددور میں متفرق چیلنجز اور ہائبرڈ وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی گئی،تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور طلبا نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ جس دن ملک کو ضرورت پیش آئی تمام اساتذہ اور طلبا دفاع کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،ڈی جی آئی ایس پی آرکی موجودہ چیلنجز سے متعلق گفتگو نوجوانوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل رہی۔طلبا نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی گفتگو سے تمام طلبا کو جدید دور کی فکری جنگ کو سمجھنے میں مدد ملی، پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں میں اعتماد اور شعور کیلئے اہم اقدام ہے، طلبا نے دشمن کیخلاف متحد رہنے اور افواجِ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں