ویڈیو، مونیکا سیلس پر قاتلانہ حملہ، ٹینس کی تاریخ کا بدترین واقعہ

ہیمبرگ(سپورٹس نیوز) ٹینس کی معروف کھلاڑی مونیکا سیلس کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک اور بدترین واقعہ ٹینس کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جب ان پر کھیل کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا۔عظیم ٹینس چیمپئن مونیکا سیلس کی زندگی کو اگر ایک طویل داستان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، ایک ایسی داستان جس میں عروج بھی ہے، زخم بھی، جلاوطنی بھی اور بار بار خود کو نئے سرے سے کھڑا کرنے کی ہمت بھی۔30اپریل 1993 کو جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پیش آنے والا واقعہ ٹینس کی دنیا کے سب سے ہولناک لمحات میں شمار کیا جاتا ہے۔دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی مونیکا سیلس ایک ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں مصروف تھیں کہ اچانک تماشائیوں میں بیٹھے ایک شخص نے کورٹ کے اندر گھس کر ان پر اچانک تیز دھار چھری سے حملہ کردیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ذہنی مریض مداح نے انہیں چھری مار کر زخمی کیا تھا، جس کے بعد وہ دو سال سے زائد عرصے تک ٹینس سے دور رہیں۔سیلس اس وقت اپنی حریف میگڈالینا ملیوا کے خلاف کھیل رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں