ممبئی (شوبز نیوز) میں ریلیز ہونے والی سیاسی ڈرامہ فلم بائیک کی ریلیز کے بعد بالی وڈ اداکار انیل کپور سے مختلف سیاسی جماعتوں نے رابطے کیے تھے۔انڈین میڈیا کے مطابق انیل کپور کا حال ہی میں دیا گیا بیان سب کیلیے حیرانی کا باعث بن گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم نائیک کے اثر و رسوخ کی وجہ سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ان سے رابطہ کیا اور سیاست میں آنے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے ان تمام آفرز کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔فلم میں انیل کپور نے ایک ایسے صحافی کا کردار نبھایا تھا جو صرف ایک دن کیلیے وزیر اعلی بنتا ہے۔ ان کی یہ اداکاری اتنی جاندار تھی کہ کئی سیاسی جماعتیں فلم دیکھنے کے بعد ان سے رابطہ کرنے پر مجبور ہوگئیں۔انیل کپور نے کسی جماعت کا نام لیے بغیر بتایا کہ کچھ بات چیت ضرور ہوئی تھی ۔




