لاہور( شوبز نیوز)سینئر کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ جس کسی نے مجھے ایک لائن بھی بتائی میں اسے اپنا استاد مانتا ہوں ، اصلاح کی غرض سے کی جانے والی تنقید کا برا نہیں منانا چاہیے لیکن بد قسمتی سے آج کے دور میں تنقید کرنا فیشن بن گیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ جو اپنے استادوں کا احترام کرتے ہیں انہیں کبھی زوال نہیں آ سکتا ۔ میں بر ملا کہتا ہوں جس کسی نے مجھے ایک لائن بھی بتائی وہ میرا استاد ہے اور میں دل کی گہرائیوں سے ان کی عزت کرتا ہوں ۔ امانت چن نے کہا کہ میں اس کا قائل ہوں کہ ایسی جگت کی جائے جو ذو معنی نہ ہو ۔




