ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے خودساختہ نقاد کمال آر خان نے انکشاف کیا ہے کہ دھرندر میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے اکشے کھنے کے پاس کوئی فلم نہیں۔بھارتی سینما کی ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم دھرندر میں سب نے اکشے کی اداکاری کی تعریف کی تھی وہ اس میں پاکستانی گینگسٹر رحمان ڈکیت کے کردار میں نظر آئے تھے، اکشے آدتیہ دھر کی فلم میں وہ آخری بار نظر آئے جس میں رنویر سنگھ بھی موجود تھے۔کمال آر خان جو کے آر کے کے نام سے مشہور ہیں انھوں نے حال ہی میں اکشے کھنہ کے کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے چونکا دینے والے دعوے کیے ہیں۔




