کمالیہ میں رمضان کی آمد کیساتھ ہی بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں رمضان المبار ک کی آمد کے ساتھ ہی پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث مقامی تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہے۔بازاروں، مساجد اور شاپنگ مراکز کے باہر بھکاریوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے جو خریداروں اور دکانداروں دونوں کے لیے مشکلا ت کا سبب بن رہی ہے ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ بعض افراد مختلف حیلوں بہانوں سے شہریوں کو ہمدردی پر مجبور کرتے ہیں جبکہ کئی خواتین اور بچے بھی اس عمل میں شامل نظر آتے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق اس صورتحال سے کاروباری ماحول متاثر ہو رہا ہے اور خریداروں کو بھی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور مستحق افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن اور مدد کا نظام بنایا جائے تاکہ حقیقی ضرورت مندوں تک امداد پہنچ سکے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو رمضان المبارک کے دوران کاروباری سرگرمیاں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں