جامعہ نعمان بن ثابت سفیاں ٹاؤن میں سالانہ جلسہ دستار فضلیت،درس بخاری اور عرس کی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامع مسجدمحمد خان کے زیر اہتمام جامعہ نعمان بن ثابت سفیان گلی نمبر9نزد نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی مانانوالہ شیخوپورہ روڈ فیصل آباد میں عظیم الشان سالانہ جلسہ دستار فضیلت ودرس بخاری شریف اور سالانہ عرس مبارک حضرت علامہ پیر سید شاہ تراب الحق قادری، حضرت علامہ صاحبزادہ عطا المصطفے نوری، حضرت بابا جی احمد حسین جشتی نظامی منعقد ہوا، جس میں تلاوت قرآن پاک قاری علی اکبر نعیمی اسلام آباد نے کی،جبکہ نعت خوانی کا شرف مقبول محمد قاسم حسان جڑا والا محمد زبیر قادری فیصل آبادنے حاصل کیا، مہمان خصوصی الحاج عبدالمجید مغل، حاجی بشارت علی ڈوگر ایم پی اے نے خصوصی خطاب کیا،اس موقع پر حضرت مولانا علامہ پیر سید سلطان فیاض الحسن قادری سروری دربار عالیہ سلطان باہو نے درس حدیث اور شیخ الحدیث علامہ غلام مرتضی نے درس قرآن ارشاد فرمایااس موقع پر منیر احمد نورانی صدر مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد، علامہ افتاب رضا قادری، علامہ آصف رضا قادری سنی تحریک، ڈاکٹر خالد شہزاد المصطفے فائونڈیشن پاکستان، رانا عمران،سید حسن ابراہیم شاہ، علامہ مفتی محمد قاسم شامی، قاری محمد الطاف ورک، قاری محمد رحمت اللہ زاہد، حاجی محمد امین،محمد اشرف قادری،علامہ محمد عزیز احمد قادری، حاجی اشرف انیس اور دیگر اعلی مشائخ عظام وقرا حضرات اورعاشقان رسول خواتین و حضرات نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل علما وحفاظ طالبات کی دستار بندی چادر پوشی کی گئی، صاحبزادہ عطا المصطفی ترابی کی مہندی کے موقع پر خصوصی دعائیں اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں