انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

اسلام آباد (بیورو چیف)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ یاسر عرفات گرفتار کرلیا ۔ترجمان کے مطابق ملزم انسانی اسمگلنگ کے منظم گروہ کا سرگرم رکن ہے جو ایف آئی اے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بھاری رقوم بٹورنے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم بھاری رقوم کے عوض جعلی ویزے فراہم کرتا تھا۔ملزم نے متعدد شہریوں کو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں