مہنگا گوشت فروخت کرنیوالے قصابوں کیخلاف کریک ڈائون

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن ویٹرنری ڈاکٹر سہیل احمد نے مہنگا گوشت فروخت کرنیوالے متعدد قصابوں کیخلا ف کریک ڈائون کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائدکئے،تفصیلات کے مطابق ڈیلی برنس رپور ٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ جڑانوالہ اور اسکے مضافات میں قصابوں نے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اور چھوٹا گوشت 2200سے 2500روپے تک فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ بڑا گوشت 1500سے 1800روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ویٹرنری ڈاکٹر سہیل نے ٹیم کے ہمراہ جڑانوالہ کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے چھوٹا و بڑا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنیوالے متعدد قصابوں وقاص، احسن وغیرہ کو بھاری جرمانے عائد کئے اور قصابوں کو وارننگ دی کہ سرکاری ریٹ پر چھوٹے بڑے گوشت کھ فروخت یقینی بنائی جائے کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ رمضان المبارک میں عوام الناس کو معیاری اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹ پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی، زائد نرخوں پر گوشت و اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں