75ویٹرنری آفیسرز میں موٹر سائیکلز کی تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے 75 ویٹرنری آفیسرز میں موٹر سائیکلز تقسیم کی گئیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان تھے۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکلز کی فراہمی سے فیلڈ افسران کو دور دراز علاقوں تک بروقت رسائی حاصل ہوگی جس سے ویٹرنری سروس ڈیلیوری مزید مثر اور فعال بنے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت سے مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی جبکہ یہ اقدام دیہی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں