فیصل آباد ڈویژن میں3لاکھ10ہزار14رمضان پیکج کارڈز تقسیم کئے جائینگے،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف منسٹر رمضان نگہبان رمضان پیکج کے تحت دو روز میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کے مستحق خاندانوں میں 10/10ہزار روپے فی گھرانہ کے 34 ہزار611رمضان نگہبان کارڈز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔فیصل آباد ڈویژن میں ماہ صیام کے دوران 3لاکھ 10ہزار 14رمضان نگہبان کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔چاروں اضلاع میں مخیر حضرا ت کے زیراہتمام66اور 19ہسپتالوں میں رمضا ن دستر خواں قائم ہونگے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کی بریفنگ دی۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نگہان رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں میں رمضان نگہبان کارڈز کی شفاف اور تیز رفتار تقسیم یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ماڈل رمضان بازاروں کے تسلسل سے دورے کرکے اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی ہونی چاہیے۔اسی طرح پھلوں،سبزیوں کی سپلائی چین کو روزانہ مانیٹر،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک،ذخیرہ اندوزوں کو نکیل ڈالنے کی سختی سے تاکید کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرز نے نگہبان رمضان پیکج کے تحت کارڈز کی جاری تقسیم،رمضان بازاروں کے انعقاد،اشیائے ضروریہ کی دستیابی،پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد،بازاروں ومساجد پر لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں