ماہ صیام میں مستحقین کا خاص خیال رکھا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے راہنما کراسان خان ایڈوو کیٹ نے ماہ صیام میں مستحقین کا خاص خیال رکھا جائے ۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اپنی زندگی میں رمضان المبارک کے روزے ملتے ہیں۔رمضان المبارک کا مہینہ مل رہا ہے انہوں نے امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہو ئے اپیل کی کہ اسوقت جبکہ وطن عزیز انتہائی معاشی بد حالی کا شکار ہے قوم کے ہر فرد کو اپنی اپنی عبادات کے دوران ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کیلئے دعا اور اس مبارک مہینے میں غریب و مستحق لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خد مت کر نا چاہئے ۔ روزے کا مقصد تقوی کا حصول، تزکیہ نفس اورانسان کو اپنے خالق حقیقی کے احکامات اور نبی کریمۖ کی سنت کے تابعے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام دنیا میں بسنے والے ہر فرد کیلئے اپنی زندگیوں کو از سرنواور بہتر انداز میں شروع کرنے کابہترین موقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں