ہر کام کا آغاز بسم اللہ سے کرنا اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) بسم اللہ آرٹ گروپ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیرون شہر سے آئے مہمانانِ گرامی، معززینِ علاقہ، وکلا، مختلف اسکولوں کے پرنسپلز اور طلبہ و طالبا ت نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بسم اللہ کی افادیت ، برکت اور عملی زندگی میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کام کا آغاز ”بسم اللہ” سے کرنا اسلامی تعلیمات کا اہم حصہ ہے اور اس کے ذریعے انسان کو روحانی سکون اور کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ مقررین نے تنویر رضا چیئرمین و بانی ”بسم اللہ آرٹ گروپ”، کی دینی،تعلیمی اور فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور اسلامی اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر خوبصورت تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ”بسم اللہ” کے دلکش فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانانِ گرامی میں خصوصی شیلڈ اور” بسم اللہ” کے فن پارے بطور تحفہ تقسیم کیے گئے، جبکہ ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں